راولپنڈی(نیوزڈیسک)عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد مظاہروں میں سرکاری ملازمین کے شامل ہونے کا انکشاف سامنے آگیا، ذرائع کے مطابق راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے تین ملازمین بھی شامل جن کیخلاف پیدا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق جو ویڈیوز سامنے آئی ہیں ان میں آرڈے اے ، واسا ، پی ایچ اے اور دیگر محکموں کے ملازمین احتجاج میں شامل دکھائی دے رہے ہیں۔ مظاہروں میں شامل ملازمین کی شناخت ویڈیو فوٹیج سے کی جارہی ہے ، پرتشدد مظاہروں میں شاملمیونسپل کارپوریشن گریڈ 11 کا افسر ادریس پہلے ہی گرفتار ہے،کارپوریشن کے جونیئر کلرک ہارون رشید ، شاہد رضا روپوش ہیں۔
