اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کا کہنا ہے کہ آڈٹ نشاندہی پر اب تک 171روپے ٹیکس وصول کرلئے ،آڈت حکام کے مطابق چیئرمین ایف بی آر جس قدر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کررہےہیں اس کے مطابق وصولی ممکن نہ ہوسکی صرف بلوچستان میں 2017 سے 32 ارب روپے ٹیکس چوری کا کیس جس کی وصولی کا نوٹس 2022 ء میں جاری کیا گیا تھا لیکن ابھی تک اس پر عمل درآمدن ہوسکا، پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں ایف بی آر کے مالی سال 2017-18 اور 2018-19 کے آڈٹ پیراز پر غور کیا گیا چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کمیٹی کو بتایا کہ ایف بی آر نے ان آڈٹ پیراز پر 94 فیصد عملدرآمد کر دیا ہے
