اہم خبریں

وفاقی اور صوبائی حکومتیں بھی سرکاری اور فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہیں، پرویز الٰہی

لاہور(نیوزڈیسک)صدر پاکستان تحریک انصاف پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران سرکاری اور فوجی تنصیبات پر حملوں میں حکومت بھی ملوث ہے ۔ پی ڈی ایم حکومت نے جان بوجھ کر مظاہرین کو سرکاری اور فوجی تنصیبات پر حملے کی دعوت دی ۔ مظاہرین کو روکنے کے بجائے انہیں کھلی چھوٹ دینے کا مقصد واضح کہ حکومت بھی ان حملوں میں ملوث ہے ۔ ان سانحات کی آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے خواہ وہ حکومت میں بیٹھے وزرا ہی کیوں نہ ہوں۔ صدر تحریک انصاف پنجاب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے سامنے مسلح جتھوں کا جمع کیا جانا حکومتی گھنائونے چہرے کو بے نقاب کرتا ہے ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان حکمرانوں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔

متعلقہ خبریں