راجن پور(نیوزڈیسک)پنجاب کے علاقے راجن پور میں مخالفین نےگھر پر سوئےہوئے 4 افرادکو قتل کردیاگیا۔ راجن پور کے علاقے کوٹلہ قائم میں پرانی دشمنی نے چار افراد کی زندگی نگل لی۔ ذرائع کے مطابق ملزمان چار افراد کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ قتل ہونیوالوں میں باپ ، دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان پرانی دشمنی چلی آرہی تھی ۔ ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مار ے جارہے ہیں۔ قتل کے افسوسناک واقعہ کا آئی جی پنجاب کانوٹس، آرپی او اور ڈی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔
