قائرہ(نیوزڈیسک)کھجوروں کا سب سے بڑا باغ لگا کر مصر نے گینزبک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام بنا لیا، گینز کے جج کنزی دفراوی نے کہا کہ مصر نے 132000 مربع کلو میٹر کے رقبے پر دنیا میں کجھور کے سب سے بڑے باغات کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصر245000 کیوبک میٹر گنجائش کیساتھ دنیا کا سب سے بہترین آبپاشی نظام قائم ہے ۔ مصر کو عالمی انسائیکلوپیڈیا میں فارم کی رجسٹریشن کی تصدیق کرنے والا سرٹیفکیٹ دیا گیا،مصر نے حال ہی میں کھجوروں کا دنیا میں سب سے بڑے فارم کا “گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز” میں اپنا نام درج کروادیا۔ جبکہ سرکاری اہلکار کے مطابق فارم کا سائز 5 گنا بڑھا دیا جائے گا۔ ڈائریکٹر عزالدین جاد اللہ نے قاہرہ کے جنوب میں اسوان گورنری میں توشقی پروجیکٹ کے نام سے فارم قائم کیا گیا ہے،جد اللہ نے مزید کہا کہ فار م 35000فدان کے رقبے پر 2.3 ملین کھجور کے درخت لگانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ہم نے پہلے ہی23000 فدان کے رقبے پر 1.5 کھجور کے درخت لگانے کا کام مکمل کر لیا ۔منصوبہ 2018 میں شروع ہوا تھا۔
