اہم خبریں

بلوچستان ، گرد آلود طوفانی ہوائوں نے تباہی مچادی، بجلی نظام معطل، ،متعدد افراد زخمی

کوئٹہ(نیوزڈیسک)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرد آلود طوفانی آندھی نے تباہی مچادی ، گردآلود ہوائوں کے باعث مٹی کچے گروندوں میں داخل، شہریوں کی آمدرفت اور معمولات زندگی متاثر، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین اور قلعہ سیف اللہ میں شدید آندھی کے باعث حادثات ، متعدد افراد زخمی ۔ طوفانی ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی منقطع، طوفانی آندھی کے باعث بوغرا کے علاقے میں 11ہزار کے وی کی بجلی لائن گر گئی ، بجلی لائن کیساتھ ٹکرانے سے موٹرسائیکل سوار شخص شدید زخمی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق آندھی کے باعث سائن بورڈز اور درخت گرنے کے واقعات، متعدد افراد زخمی ، کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔

متعلقہ خبریں