اہم خبریں

عالمی دنیا 1.5 ڈگری درجہ حرارت برقرار رکھنے کی ٹارگٹ میں ناکام رہی ہے،وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )سیلاب کے وقت ہمارے ملک کا ایک تہائی حصہ زیر آب تھا، ہم موسمیاتی تبدیلی کے گرائونڈ زیرو پر تھے، ابھی ہم شدید درجا حرارت اور ہیٹ ویو کا سامنہ کر رہے ہیں،ہم سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی زندگیاں بحال کرنے میں کوشاں ہیں، سیلاب سے ہماری جی ڈی پی کا 10 فیصد متاثر ہوا، لاکھوں لوگ متاثر ہوئے، ہم ایک زرعی معیشت ہیں اور ہم اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے آسٹریلین ورلڈ سمٹ 2023 سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ جبکہ ہم عالمی آلودگی میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ دار ہیں،عالمی دنیا کو بڑھتے ہوئے اخراج کو کم کرنے کی ضرورت ہے، عالمی دنیا 1.5 ڈگری درجہ حرارت برقرار رکھنے کی ٹارگٹ میں ناکام رہی ہے، عالمی درجا حرارت میں اس سے زیادہ اضافہ ہو رہا ہے، ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی کلائمیٹ فائنانس آسان اور قابل رسائی ہونا چاہئے، عالمی سطح پر کلائمیٹ فنڈز کو فعال بنانے کی ضرورت ہے، میں نہیں چاہتی کہ لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ دیگر فنڈز کی طرح گھوسٹ فنڈ بن جائے،ہمیں عالمی کلائمیٹ فائنانس کے ڈھانچے کی تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہے۔

 

متعلقہ خبریں