اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا ،اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا،ایجنڈے کے تحت اجلاس میں پاور ڈویژن کو 92 کروڑ 20 لاکھ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ پر غور کیا جائے گا رواں سال یوریا کھاد کی ضروریات کا جائزہ لے کر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا ،درآمدی کھاد پر سبسڈی کی ادائیگی کیلئے وزارت تجارت کو سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی،اجلاس میں 77 کلومیٹر طویل دالبندین زیارت بلانوش شاہراہ کی تعمیر پر غور کیا جائے گا سیلاب سے متاثرہ شاہراہِوں کی تعمیر کی منظوری دینے پر غور کیا جائے گا ۔
