اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اربوں کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں؟ مریم نوازشریف کا ٹویٹ، انہوں نے کیا ہر ایک کو مرسیڈیز منگوا کر رخصت کرتے ہیں؟ کیا سب پر اسی طرح ریمانڈ میں ضمانتوں کی برسات کرتے ہیں؟ ، کیا سب کو کہتے ہیں دس فیملی میمبرز کو بلائیں، گپیں لگائیں اور سو جائیں؟کسی مجر م کے عدالت میں آ نے پر گڈ ٹو سی یو کہنا ٹھیک ہے ؟ مریم نوازکا سوال ،کہتی ہیں عمران خان کی ساری سیاست انتشار اور فساد پر مشتمل ہے،عمران خان نے عدالت کے اندر سے بھی دھمکی دی ،کہا اگر میں گرفتار ہوا تو ملک میں توڑ پھوڑ ہو سکتی ہے،آپ نے نوجوانوں کو اکسا کر ملک کی تنصیبات کو نقصان پہنچایا،پی ٹی آئی کو اگر پی ٹی وی حملہ کیس کی سزا مل جا تی تو نو مئی جیسے واقعات نہ ہو تے۔
