لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکوٹ نے پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 9 مئی کےبعدبننے والے مقدمات کی تفصیل فراہمی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ۔ آج لاہور ہائیکورٹ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف 9 مئی کے بعد درج ہونے والے مقدمات کی تفصیل سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس صفدر سلیم شاہد نے کی اس موقع پر عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان کا موقف ہے کہ انہیں باہر کے حالات کاعلم نہیں تھا، ایک کمرے میں بند کیا گیا تھا، ہم تو یہاں ضمانت کے لیے نہیں ،بنیادی حقوق کے تحفظ کےلیے آئے ہیں،عدالت گرفتاری سے روکے ہمیں جب تک مقدمات کا علم نہ ہو گرفتار نہ کیا جائے ۔ اس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم ضمانت کے لیے جائے اور ایسا ہو جانا ممکن نہیں ، عدالت درخواست ضمانت مسترد کرے، عدالت نے دونوں طرف کے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ واضح رہے کہ درخواست میں 9 مئی کو اور اس کے بعد درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی اور گرفتار نہ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان کا موقف ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سےگرفتاری کا خدشہ ہے، پنجاب حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے،عمران خان گرفتاری سے ملک بھر میں بہت نقصان ہوا، عمران خان لاہور میں درج مقدمات میں ضمانت حاصل کر چکے ہیں، خفیہ ایف آئی آرز کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں ۔
