اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتا ہوں، ہم جیل میں تھے، باہر کیا ہوا، نہیں پتا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ یہ کیس ہی مذاق ہے، یہاں سے نکلیں گے تو یہ کسی دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیں گے،پی ٹی آئی کے 8 ہزار افراد اس وقت جیلوں میں ہیں ،ضمانت ہو لینے دیں بعد میں بات کریں گے ۔ واضح رہے کہ فواد چوہدری کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پہنچا یا گیا تھا ،چوہدری فواد حسین 10 مئی سے 3 ایم پی او کے تحت نظر بند ہیں۔
