اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر ورہنما پی ٹی آئی شہر یار آفریدی کو بھی حکومت نے گرفتار کر لیا ۔کئی دن گزرنے کے باوجود پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق شہریار آفریدی کوایم پی او تھری کے تحت ایف ایٹ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ شہریار آفریدی کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔
