اہم خبریں

ہاسٹل میں خوفناک آگ نے تباہی مچادی، 10 افراد ہلاک

ویلنگٹن(نیوزڈیسک) نیوزی لینڈ کے دارالحکومت کے ایک ہاسٹل کی عمارت میں خوفناک آتشزدگی نے تباہی مچادی۔ آگ لگنے کے باعث 10 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
وسطی ویلنگٹن کے ایک ہاسٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے ہاسٹل کو دیکھتے ہی دیکھتے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ خوفناک آتشزدگی کے باعث 10 افراد ہلاک ہوگئے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک 30 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ریسکیوعملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ آگ پر قابو پالیا تاہم 10 افرادجان کی بازی ہار چکے تھے۔عمارت سے 52 افراد کو بحفاظت نکالیا گیا زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ، جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے، لاپتہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ابھی تک نہیں ہوسکی۔رپورٹس کے مطابق سیکورٹی حکام نے آگ جان بوجھ کر لگائی جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں