اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا جس میں وزراء کرام ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان ، آرمی چیف ، چیف آف ایئرسٹاف اور نیول چیف شرکت کریںگے ، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میںملک میں امن وامان اور سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ ہفتے بلایا گیا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر ملتوی کیا گیا تھا۔
