اہم خبریں

چیف جسٹس عمرعطا بندیال کیخلاف ریفرنس لانے کی قرار داد منظور، پارلیمانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی اسمبلی کا آج 2 بجے اہم اجلاس ہو ا جس میں چیف جسٹس سپریم کورٹ عمرعطا بندیال کیخلاف ریفرنس لائے جانے کی قرارداد نے منظور کر لی۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں جاری قومی اسمبلی اجلاس میں چیف جسٹس عمرعطابندیال کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی قرار داد پیش کی گئی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔ ریفرنس لانے کی قرارداد شازیہ سومرو نے پارلیمنٹ میں پیش کی۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عمرعطا بندیال ودیگر کیخلاف ریفرنس لانے کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی جس میں مختلف جماعتوں کے ارکان شامل ہونگے۔ چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس لانے کیلئے کمیٹی کی تشکیل کا اختیار اسپیکر قومی اسمبلی کو دیا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی تحریک بھی آج ہی قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا امکان، کمیٹی اختیارات سے متعلق مسودہ تیار کیا جارہا ہے۔پارلیمنٹ کا چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس لانے کا اصولی فیصلہ سامنے آگیا۔

متعلقہ خبریں