اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود پی ڈی ایم کے کارکن سرینا چوک پر لگا انٹری گیٹزبردستی کھول کر ریڈ زون میں داخل ، پولیس نے پہلے مرحلے میں پی ڈی ایم کے کارکنوںکی ریڈ زون میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی بعدازاں پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے بجائے مظاہرین کا راستہ صاف کردیا ۔ اور انہیں ریڈ زون میں جانے کی اجازت دیدی۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے کارکنوں نے سرینا چوک پر لگے انٹری گیٹ کو کھول دیا اور ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔ پی ڈی ایم کے کارکن ریڈ زون کی طرف روانہ ہوگئے ۔ ۔دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود پی ڈی ایم کے کارکن سکیورٹی حصار توڑ کر سپریم کورٹ پہنچ گئے پولیس نے سرینہ چوک کا راستہ مظاہرین کیلئے کھول دیا۔مظاہرین نے ریڈ زون میں داخل ہوگئے ۔پی ڈی ایم کارکن ریڈیو پاکستان کے قریب پہنچ گئے . دوسری جانب ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دھرنے کے مقام کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا. جے یوآئی کی قیادت سے مذاکرات جاری ہیں. اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے . کارکنوں کی بڑی تعداد شاہراہ دستور پر پہنچ گئی .















