اسلام آباد (اے بی این نیوز )جی ایچ کیو حملے میں ملوث شرپسندوں کی شناخت ہو گئی،نام جاری، خواتین بھی شامل، شنا خت کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی گئی، گرفتار ملزما ن کو میڈیا کے سا منے پیش کر دیا گیا ،، مزید ملزما ن کی گرفتاریوں کا سلسلہ تیز،چھاپہ مار ٹیمیں ملزمان کی گرفتار ی کیلئے سرگرم ہیں ،سی پی او راولپنڈی خالد محمودہمدانی نے بتایا کہپرتشدد احتجاج میں ملو ث گرفتار ملزمان کی مجموعی تعداد 264 ہو گئی،، گزشتہ رات سے اب تک مجموعی طورپر 66ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ویڈیوز کی مدد سے جی ایچ کیو حملہ کے ملزمان کو گرفتار کیا جا رہا ہے، جی ایچ کیو گیٹ پر پٹرول چھڑکنے والے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے،، میٹرو سٹیشن کو جلانے سے 80کروڑ کا نقصان ہوا،اس کیس میں 27ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
