اہم خبریں

9 مئی کو پنجاب میں دہشتگردی کے ہولناک واقعات ہوئے ،محسن نقوی

لاہور (  اے بی این نیوز     )میانوالی بیس پراٹیک پلان ، منصوبے کے تحت جہازوں کو جلایا جا نا تھا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یہ بات پر یس کا نفر نسکے دوران بتائی انہون نے کہا کہ 9 مئی کو پنجاب میں دہشتگردی کے ہولناک واقعات ہوئے ، احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے،جناح ہاؤس پر حملہ سیاسی پارٹی کا ورکر نہیں کر سکتا، عسکری ٹاور پر حملے کی منصوبہ بندی ایک سال سے کی جا رہی تھی ، 23 بلڈنگز کو نقصان پہنچایاگیا،گاڑیوں کا پوراشوروم جلایاگیا،سی ایس ڈی سٹور کو لوٹا گیا ، جلاؤ گھیراؤ کے دوران 6 سو کروڑ کی املاک کے نقصان کا تخمینہ ہے ،، حملہ کس نے کیا، ایک ایک بندے کی ویڈیو موجود ہے،، ایک ایک حملہ آور کو گرفتار کریں گے، کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی،، شرپسند عناصر کو کیفرکردارتک پہنچاکر دم لیں گے ، اب اگر کوئی شخص سرکاری عمارت میں گھسا تو اسے جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں