ناروال (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ،من گھڑت مہم چلا کر ملک کو سوڈان بنانا چاہتا ہے،عدالیہ کا احترام کرتے ہیں ،کل سپریم کورٹ کے سامنے پُرامن احتجاج کیا جائیگا ۔آج نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا عمران خان نے ملک میں انتشارکی بنیاد رکھی ، عمران نیازی نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ، ملک دشمنی پر پی ٹی آئی کو شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ قوم کا پیسہ لوٹا گیا جب رسیدیں مانگی تو آپ جناح ہاؤس جلا دیتے ہیں، عمران خان آپ کو جواب دینا ہوگا،ثبوت فراہم کرنے چاہیں ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ سے آنے والی رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوئی ، عمران خان کی 60 ارب کی چوری پکڑی گئی ڈھٹائی سے کہتے ہیں اس ٹرانزیکشن کی منظوری کابینہ نے دی تھی ۔انہوں نے کہا کہ کل 11 بجے سپریم کورٹ کے سامنے پُرامن احتجاج کیا جائیگا ہم چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں۔
