اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور کراچی سے پہلی حج پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی ۔ سترہ مئی س معاونین کی پہلی ٹیم روانہ کی جائے گی ۔ حج سے متعلق انتظامات کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حجاج کرام کیلئے سعودی عرب میں سہولیات کی فراہمی میں تاخیر ہوئی ۔ گزشتہ برس کا حج آسان تھا کیونکہ پاکستان بھر سے صرف اسی ہزار حجاج کرام نے شرکت کی ۔ لیکن اس سال پونے دو لاکھ حجاج کرام پاکستان سے حج کرنے پہنچیں گے ۔ رواں سال حجاج کرام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حجاج کرام سختی برداشت کرنے کیلئے تیار رہیں ۔ تاہم عوامی مشکلات کم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ حجاج کرام حج انتظامات میں کوتاہی ہو تو نشاندہی ضرور کریں، قربانی کیلئے حاجیوں کو 720 ریال حکومت ادا کرے گی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا ہے کہ 2019 میں مکہ مکرمہ میں بلڈنگز 2600 ریال اور اس سال 2100 ریال میں ہائیر کرنا پڑے گی ۔حجاج کرام کی رہائش کا بندوبست رمضان المبارک میں کیا جانا چاہیے تھاابھی ہم نے بک کی۔سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ روڈ ٹو مکہ کے تحت امیگریشن صرف اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہوگی اور روڈ ٹو مکہ کے تحت اسلام آباد ایئر پورٹ سے 26 ہزار حاجیوں کی امیگریشن ہوگی۔
