اہم خبریں

احتجاج ایک دن سے طویل ہوسکتا ہے، کارکنان کپڑے اور خوراک ساتھ لائیں ،سینیٹرعطاالرحمان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جمیعت علماء اسلام کے رہنماسینیٹرعطاالرحمان نے کہا ہے کہ ایک دن سے زائد کا احتجاج ہوسکتا ہے، کارکنان کپڑے اور خوراک ساتھ لائیں ۔ آج پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے کہا کہ جس وقت عمران خان کیخلاف کاروائی ہوئی توپورے ملک میں ہنگامے ہوئے ، سیاسی کارکن کا حق ہے کہ احتجاج کرلیکن توڑ پھوڑ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 15 ملین مارچ اور طویل آزادی مارچ بھی کیا لیکن ایک گملا تک نہیں ٹوٹا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جتھوں نے ثابت کردیا کہ عمران خان فتنہ ہے ،ہرصورت ملک کو نقصان پہنچائے گا پی ٹی آئی ٹر پرپابندی لگائی جاے ۔

متعلقہ خبریں