اہم خبریں

دوبارہ جیل جانے کیلئے تیار ہوں لیکن کرپٹ ٹولے کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خان

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی چینل کو انٹریو دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ میں دوبارہ بھی جیل جانے کیلئے تیارہوںلیکن کرپٹ ٹولے کو نہیں چھوڑوں گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جان کو لاحق خطرات کے سبب جج نے میری حفاظت کے احکامات جاری کئے۔جس طرح ان لوگوں نے کارکنوں کو مارا پیٹا اور مجھے گرفتار کیا وہ حیران کن تھا، آج تک کسی سیاستدان پر 150 مقدمات نہیں بنائے گئے۔ غیرملکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ گرفتاری کے وقت اچانک کچھ لوگ کمانڈوز کی طرح آئے، میں سمجھا میری حفاظت کیلئے آئے لیکن الٹا مجھے نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ پاکستان میں جمہوریت کم ترین سطح پر پہنچ گئی ، اپنے مفادات کی خاطر سیاستدان ڈکٹیٹر شپ پر اترآئے۔شہریوں کے بنیادی حقوق پامال کئے جا رہے ہیں، پولیس والے میرےگھرکا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے، عوام کیلئے عدلیہ واحد امید ہے ۔ امپورٹڈ حکمران الیکشن سے بھاگ رہے ہیں انہیں پتہ ہے کہ قوم نے ان کا صفایا کردینا ہے ، یہ انتخابات میرے جیل میں جانے یا مارے جانےکی صورت میں کروا نا چاہتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ مجھے مارنے کی دوبارکوشش کی گئی، ہرطرح کے تشدد کی مذمت کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں