اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستانی خاتون کوہ پیمانائلہ کیانی کا اعزاز، ماؤنٹ ایورسٹ سرکرلیا۔دنیا کی 5 بلند ترین چوٹیاں سرکرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز بھی ان ہی کے پاس ہے ۔ نائلہ کیانی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون ہیں، انہوں نے آج صبح ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکےتاریخ میں اپنا نام رقم کیا۔ واضح رہے کہ نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 5 چوٹیاں کے ٹو ،گیشربرم 1، گیشربرم 2اور اناپورنا سر کرنے والی پہلے پاکستانی خاتون ہیں۔
