کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اوروزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہم نے سندھ سے نفرت ،تقسیم کی سیاست ختم کردی، کشمورکےکراچی تک صوبے کےعوام نے پیپلزپارٹی پراعتمادکا اظہارکیا۔کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اوروزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کےعوام کا شکرگزارہوں ، ہم نے سندھ سے نفرت ،تقسیم کی سیاست ختم کردی، کشمورکے کراچی تک صوبےکےعوام نے پیپلزپارٹی پاعتمادکااظہارکیا۔بلاول نے کہاکہ کہ کشمورسےکراچی تک صوبےکےعوام نےپیپلزپارٹی پراعتمادکا اظہارکیا،عوام نےبلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی کوجتوایا،اب کراچی سے کشمورتک جیالوں کی حکومت ہوگی۔بلاول نے کہا کہ ہم نے سندھ سے نفرت ،تقسیم کی سیاست ختم کردی،ہم پاکستان بھرسےتقسیم،نفرت کی سیاست کودفن کردیں گے۔سندھ ایک ہےسندھ ایک تھااور ہمیشہ ایک رہے گا،عوام نے ہمارےہم سب کاسندھ کےنعرےپراعتمادکااظہارکیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے شہداءکوسرخ سلام پیش کرتاہوں، جن کی قربانی کی وجہ سےپیپلزپارٹی یہاں پہنچی ہے۔انہوں نے کہاکہ خود کو بہادرلیڈر کہلوانے والا سرپر بالٹی لیکر گھر سے نکلتا ہے،کہتا ہے جج صاحب مجھے رہا کرو ،پورادن ہوگیا ہے میں باتھ روم نہیں کیا،انہوں نے کہاکہ سیاسی دہشت گرد نے جیل جانے کے خوف سے پورے پاکستان میں آگ لگوادی،انہوں نے کہاکہ کے ایم سی کے ٹینکر اور پیپلز بس نے عمران خان کا کیا بگاڑا تھا اسے بھی آگ لگادی۔
