اہم خبریں

بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن نہیں سنے گا تو عدالت جائیں گے،حافظ نعیم الرحمان

کراچی(نیوزڈیسک)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی واضح جیت پر کہاہے کہ ہم کراچی کو ان ظالموں کے حوالے نہیں کریں گے۔کراچی میں جماعت اسلامی کے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ ہمیں پتھروں کے زمانے میں لے کر جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ان کا آلہ کار بنا ہوا تھا، ہمیں انصاف چاہئے، ہم کراچی کو ان ظالموں کے حوالے نہیں کریں گے، ہم کراچی کا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے۔حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ الیکشن کمیشن نہیں سنے گا تو عدالت کا راستہ اختیار کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹینکر مافیا کا راج ہے، کوئی ادارہ اپنی جگہ پر کام نہیں کررہا، ہمارے بچوں پر کتنا ظلم کرو گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، 2015 سے یہ لوگ کراچی کو لوٹ رہے ہیں، کراچی کے لوگ ان ظالموں کا مقابلہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں