اہم خبریں

لبنان میں 43 ایکڑ پر نیا امریکی سفارتخانہ قائم، شہریوں کو تشویش

بیروت (نیوزڈیسک)لبنان میں امریکی سفارتخانے کی زیر تعمیر نئی عمارت کا وسیع و عریض رقبہ کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔نیا سفارتخانہ بیروت کے مرکز سے 13 کلومیٹر دور ہے، یہ اپنے آپ میں ہی ایک شہر لگتا ہے۔43 ایکڑ پر محیط سفارتخانہ وائٹ ہاؤس سے ڈھائی گنا زیادہ بڑا اور فٹبال کے 21 میدانوں کے برابر ہے،سوشل میڈیا پر لبنانی شہری سوال اٹھا رہے ہیں کہ امریکا کو ان کے دارالحکومت میں اتنے بڑے سفارتخانے کی کیا ضرورت ہے؟واضح رہے کہ عرب ملک لبنان امریکی ریاست کنیٹیکٹ سے بھی چھوٹا ہے اور اس کی آبادی صرف 60 لاکھ ہے۔

متعلقہ خبریں