ڈھاکا(نیوزڈیسک)پاکستان انڈر 19 ٹیم نے چوتھے ون ڈے میچ میں بنگلادیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا،راجشاہی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر 19 نے 37 ویں اوور میں 200
رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔پاکستان انڈر 19 ٹیم نے 5 میچوں کی سیریز میں تین ایک کی برتری حاصل کرلی ہے۔