اہم خبریں

کینیا میں دنیا کا معمر ترین جنگلی نر شیر ایک چرواہے کا شکار بن گیا

نیروبی(نیوزڈیسک)دنیا کا معمر ترین جنگلی نر شیر کینیا میں ایک چرواہے کا شکار بن گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیا کے حکام نے بتایاکہ لونکیتو نامی اس جنگلی شیر کی عمر 19 برس تھی جو بدھ کی رات کینیا کے اولکیلونیئٹ گاؤں میں مویشیوں کا شکار کرتے ہوئے چرواہے کا شکار بن گیا اور مر گیا۔شیروں کی حفاظتی تنظیم نے بتایاکہ یہ شیر ہمارے ماحولیاتی نظام اور ممکنہ طور پر افریقا کا معمر ترین نر شیر ہے کیونکہ عموماً شیر کی عمر 13 برس ہوتی ہے۔ورلڈ وائلڈ لائف فیڈریشن کے مطابق اس نسل کے بیشتر شیر افریقا جبکہ چند بھارت میں پائے جاتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں