اہم خبریں

جناح ہاوس کو پی ٹی آئی کے جھتوں نے نذر آتش کیا، وزیر اعظم محمد شہبازشریف

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا جوکام دشمن ملک 75 سالوں میں نہ کرسکا وہ پی ٹی آئی کے شر پسندوں نے کردیا۔ آج وزیر اعظم محمد شہبازشریف کی پاکستان سیف سٹی اتھارٹی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بھیانک ترین اور دلخراش واقعات پیش آئے ہیں۔پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو جھتوں نے نشانہ بنایا گیا ۔جوکام دشمن ملک 75 سالوں میں نہ کرسکا وہ پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جناح ہاوس کی تاریخی عمارت کو پی ٹی آئی کے جھتوں نے نذر آتش کیا گیا۔ جناح ہاوس کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ۔ اس المناک واقعے پر قوری قوم غمگین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور زخمی آرمی افسروں کی ہسپتال میں عیادت کی ہے۔

متعلقہ خبریں