راولپنڈی( نیوز ڈیسک) سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل ، ایف سی کمپاؤنڈ مسلم باغ پر حملہ کرنیوالے 6 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے ،اس دوران ایک شہری سمیت 7 جوان شہید اور ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے،سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن و استحکام میں حائل رکاوٹوں کو ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کلیئرنس آپریشن 12مئی کی شام دہشتگردوں کے ابتدائی حملے کے بعد شروع کیا گیا تھا ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ کلیئرنس آپریشن پیچیدہ تھا کیونکہ یرغمالیوں کو بحفظات بچانا تھا، دہشت گردوں نے اپنے خوفناک حملے سے بچوں کو بھی نہیں بخشا، سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے روابط کا پتا چلانے کیلئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ،دہشتگردوں کے سہولتکاروں کو گرفتار کیا جائیگا۔















