کراچی(نیوزڈیسک)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ہزاروں روپے کم ہوگئی،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایاکہ سونے کی فی تولہ قیمت 6500 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 30 ہزار 800 روپے ہوگئی,10 گرام سونے کی قیمت 5573 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 97 ہزار 874 روپے ہوگی جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 33 ڈالر کم ہو کر 2005 ڈالر فی اونس ہے۔














