اہم خبریں

عمران نیازی کوتحفظ دینے کیلئے عدلیہ آہنی دیواربن گئی ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کوتحفظ دینے کیلئے عدلیہ آہنی دیواربن گئی ہے،عمران نیازی کو کلین چٹ دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ،جس میں 9مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،جھوٹاکاغذ لہرا کر عوام کو تقسیم ،قومی سلامتی میٹنگ میں ثابت ہو گیا کہ کوئی بیرونی سازش نہیں،عمران خان مسلسل جھوٹ بولتے رہے ہی اب عدلیہ عمران نیازی کوتحفظ دینے کیلئے آہنی دیواربن گئی ہے،عمران خان دورمیں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی لیکن ،عمران نیازی کو کلین چٹ دی گئی، عمران نیازی فاشسٹ ڈکٹیٹر ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ ہم ورثے میں ملنے والے حالات پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں ،اس وقت ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹوکا عدالتی قتل ہوا، بی بی کی شہادت پر بھی احتجاج ہوا لیکن کسی نے فوجی عمارتوں پرحملہ نہیں کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی 2023 پاکستان کےلیےالمناک دن تھا۔

متعلقہ خبریں