اہم خبریں

ایف سی کیمپ پر حملہ ،سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی،2 اہلکار شہید،3 زخمی،2دشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے ،فائرنگ کے تبادلے میں 2اہلکار شہید جبکہ 3زخمی ہوگئے جبکہ 2 دہشتگرد ہلاک ۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ایف سی کیمپ میں آپریشن جاری ، آپریشن کلیئرنس میں 2 جوان شہید جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں جبکہ دہشتگردوں کیخلاف جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے، دہشتگردوں کو بلڈنگ کمپلیکس تک محدود کردیا گیا ،دونوں جانب سے فائرنگ کا شدید سلسلہ جاری ۔

متعلقہ خبریں