اہم خبریں

مصر نے ملکہ قلوپطرہ پر بننے والی نیٹ فلکس سیریز پر پابندی لگا دی

کائرو(نیوز ڈیسک) مصر نے ملکہ قلوپطرہ پر بننے والی متنازع نیٹ فلکس سیریز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ۔ واضح رہے مصری وکیل کی طرف مقدمہ دائر کیا گیا تھا کہ نیٹ فلکس سیریز دکھائی جانے والی فلم ملکہ قلوپطرہ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اس میں ملکہ قلوپطرہ کو سیاہ دکھایا گیا جو درست نہیں ، اب اس حوالے سے مصری سرکاری چینل کی طرف حقائق پر مبنی نیا ورژن تیار کرنے کی تیاری شروع کردی گئی جس کی تکمیل کے لیے ماہر آثار قدیمہ سے بھی مدد لی گئی ہے ۔ مصری وکیل محمود السمری نے کہا کہ نیٹ فلکس کی دستاویزی فلم میں مصری تاریخ کی بجائے افریقہ کی تہذیب دکھائی گئی لیکن نام مصرکی تہذیب کا استعمال کیا گیا جو درست نہیں ۔

متعلقہ خبریں