واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ ۔ تفصیلات کے مطابق آج واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں جمہوری اصولوں کی پاسداری اور قانون کا احترام دیکھنا چاہتا ہے ، ہم نے انسانی حقوق کی پاسداری اور میڈیا کی آزادی کا معاملہ پاکستانی ہم منصبوں کیساتھ اٹھایا ہے، پاکستان ہی نہیں دنیا کے کسی ملک میں ہماری کوئی پسندیدہ جماعت یا پسندیدہ امیدوار نہیں ہے،پاکستان موجودہ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں ۔۔ ترجمان امریکی وزارت خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف معاملات پر بات چیت جاری ہے، ہم پاکستان کیساتھ معاشی تعلقات مضبوط کرنا چاہتے ہیں، نجی سیکٹر میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان اہم شراکت دارہے ۔
