گلگت (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو جی بی ہاؤس میں نظر بند کردیا گیا،پولیس اور رینجر کی بھاری نظر تعینات۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید کو نظر بند کردیا گیا ،انہیں جی بی ہاؤس میں نظر بند کیا گیا ، گھر کے باہر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ،خالد خورشید کی نقل و حرکت پر لگا دی گئی، واضح رہے کہ انہیں آج صبح گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی گئی تھی ۔ وزارتِ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے انہیں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو نظر بند کیا گیا ۔ وزیرِ قانون جی بی سہیل عباس اور وزیرِ داخلہ شمس لون بھی وزیراعلیٰ ٰ خالد خورشیدکے ہمراہ ہیں۔
