اہم خبریں

بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ 2 دنوں کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیدیا

کراچی(نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ 2 دنوں کو پاکستان کی تاریخ کے سیاہ دن قرار دیتے ۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ 2 دنوں کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم سیاستدان کی گرفتاری پر خوشی نہیں مناتے، سیاسی گرفتاریوں سے سیاست کا نقصان ہوتا ہے پیپلز پارٹی ہمیشہ سے نیب کیخلاف ہے خان صاحب نے نیب بچاو مہم شروع کروائی ،ہم نے میاں صاحب کی حکومت میں بھی کہا تھا نیب کو بند کیا جائے لیکن ہماری بات نہیں مانی گئی ، عمران خان اب نیب ریفارمز سے خود فائدہ لے رہے ہیں، 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کا پیسہ ہے جو عمران خان نے احتساب کا نام پر لیا ، خان صاحب پر سنگین الزامات ہیں، عمران خان کو قانون کے تحت کرپشن کیسز کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں