اسلام آباد(نیوزڈیسک) عمران خان کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظور کے بعد نیب آج تحقیقات کا آغاز کرے گا۔ واضح رہے کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ زمین کے معاملے میں مبینہ کرپشن کی وجہ سے گرفتار کیا ہے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران کو پولیس لائنزاسلام آباد میں قائم نيب کورٹ میں پیش کر کے ان کا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا ، اس کے بعد انہیں نیب تحویل میں دیدیا گیا ، عمران خان نے اپنے خصوصی معالج ڈاکٹر فیصل کو بلانے کی استدعا ، انہوں نے اس بات کا خدشہ بھی ظاہر کیا تھا کہ ڈرہےمیرے ساتھ مقصود چپڑاسی والا کام نہ ہو کیونکہ یہ لوگ انجکشن لگاتے ہیں اور بندہ آہستہ آہستہ مرجاتا ہے بعد ازاں سکيورٹی خدشات پر عمران خان کو اسلام آباد پوليس ہيڈ کوارٹرز پہنچایا دیا گیا ۔
