اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتار ، ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری، مظاہرین نے ترنول ریلوے اسٹیشن کو آگ لگا دی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتارکرنے کے بعد ملک بھر میں احتجاج جاری ،اسلام آباد میں مظاہرین نے ترنول ریلوے اسٹیشن کو آگ لگا دی ، فرنیچر سمیت سرکاری ریکارڈ جلا دیا گیا ۔واضح رہے کہ سرینگر ہائی وے پر بھی احتجاجی مظاہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان پتھراؤ اور شیلنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد پولیس نے حالات پر قابو پا لیا ۔ رپورٹ کے مطابق اب تک پولیس نے 100 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا ہے ۔
