اہم خبریں

الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اہم اجلاس

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا،اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن اور متعلقہ افسران نے شرکت کی، الیکشن کمیشن کے مطابق سکروٹنی کمیٹی تمام سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے رپورٹ 15 دن کے اندر جمع کرائے،این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب اور این اے 239 کورنگی سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ 28 مئی کو کرانے کا فیصلہ سندھ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جماعت اسلامی کے خطوط اور شکایات پر غور بھی کیا گیا7 مئی کے ضمنی انتخابات میں یونین کونسل 119 حیدر آباد میں بےضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کمیشن نے 15 مئی کو کیس سماعت کے لئے مقرر کردیاصوبائی الیکشن کمشنر، آر او، ڈی آر او، ڈی پی او سے 3 دن میں رپورٹ طلب کر لیامیدواروں، آر او، ڈی آر او، متعلقہ عملہ اور ڈی پی او کو 15 مئی کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے لئے نوٹسز بھی جاری کر دیئے۔

متعلقہ خبریں