اہم خبریں

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر نے پاکستان کی صورتحال کو پریشان کن قراردیدیا

ایڈنبرگ(نیوزڈیسک)اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے پاکستان کی صورتحال کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میرے دل کے بہت قریب ہے، صبروتحمل کا رویہ اپنانے کی عالمی برادری کی آواز کے ساتھ ہیں،بد ھ کو حمزہ یوسف نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی صورتحال بہت پریشان کن ہے، قانون کی عمل داری، جمہوریت کے احترام کیلئے عالمی برادری کی آواز کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کیاتھا۔

متعلقہ خبریں