اہم خبریں

اسلام آباد ایکسپریس وے سوہان کے مقام پر مظاہرین نے بند کر دی،جلاو گھیراو جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )جی الیون سے جی فورٹین کی طرف سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی آمدورفت مظاہرین نے بند کردی ہے جبکہ اسلام آباد ایکسپریس وے سوہان کے مقام پر مظاہرین نے بند کی ہے،ترجمان پولیس نے عوام کو کہا ہے کہ وہ اس طرف سفر نہ کریں،مظاہرین پرائیویٹ گاڑیوں میں موجود بچوں اور عورتوں کو مظاہرین تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں،مظاہرین ٹرکوں پر سے بھی سامان اتار رہے ہیں ۔عوام سے گذارش ہے کہ ایسے افراد کے متعلق اطلاع پولیس کو دیں ۔
امن عامہ میں رکاوٹ شر پسند عناصر سے پولیس کوئی نرمی روا نہیں رکھے گی ،سوہان کے مقام پر مظاہرین نے ٹریفک بلاک کردی ہے۔مظاہرین آگ لگارہے ہیں اور تشدد کررہے ہیں۔جو افراد عوام کے جذبات کو اشتعال دلارہے ہیں اور افواہیں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

 

https://youtu.be/olE9K5lx9-w

متعلقہ خبریں