اہم خبریں

نیب کی عمران خان کا 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا،چیئرمین پی ٹی آئی سے وکلاکی ملاقات ، اہم مشاورت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نےپولیس لائنز ایچ الیون میں کی۔ نیب حکام نے ایڈیشنل سیشن جج سے عمران خان کی 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کردی
عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا کے بعد سماعت میں وقفہ کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ اپنے وکلا سے مشاورت کرنا چاہتے ہیں۔ وقفے کے دوران عمران خان کی لیگل ٹیم کو عمران خان سے ملنے کی اجازت دی گئی ۔ ٹیم میں علی بخاری ایڈووکیٹ، خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔سابق وزیراعظم نے وقفے کے دوران وکلا سے مشاورت کی ہیں۔ دوسری جانب پولیس لائنزکے باہرکنٹینرز لگا کر تمام راستے بند کردیئے، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔سماعت کے دوران نیب پراسکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ مزید تفتیش درکار ہے جس کیلئے عمران خان کا 14 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔پولیس نے وکلا کو پولیس لائنز میں داخلے سے روک دیا گیا بعد ازاں 3 وکلا کو داخلے کی اجازت دی گئی۔

متعلقہ خبریں