اسلام آباد( اے بی این نیوز )پاکستان میں جرمنی کے سفیرالفریڈ گراناس نے عمران خان کی گرفتاری پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد گردش کرنے والی تصاویر پرتشویش ہے ، آج کی گرفتاری عدالتی مقدمات میں قانون کی حکمرانی کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانا اور حد سے زیادہ مبالغہ آرائی سے بچنا ضروری ہے،منگل کوسماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں جرمن سفیر نے پاکستانیوں سے اپیل کی کہ پاکستان کی خاطر ہر طرف پرسکون رہیں اور مل کر ترقی کی جانب کام کرنے کے لیے بات چیت کو ترجیح دیں
