اہم خبریں

وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے سندھ پبلک سروس کمیشن میں 8 نئے ارکان کے ناموں کی منظوری دیدی

کراچی(نیوزڈیسک)سندھ پبلک سروس کمیشن میں نئے ممبران کے ناموں کی منظوری دے دی گئی۔وزیراعلی سندھ کی منظوری کے بعد ممبران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ جمعرات کوجاری نوٹیفکیشن کے مطابق سابق بیورو کریٹس رضوان احمد، شاہد پرویز، محمد راشد، عبدالمالک غوری، سابق پولیس افسر عارف حنیف، نصرت منگھن، اظہر بلوچ اور وکرم سنگھ سندھ پبلک سروس کمیشن کے ارکان مقرر کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں