واشنگٹن(نیوز ڈیسک) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے تجزیہ کار گریس لیم نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر پاکستان ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معیشتوں کے حوالے سے پیش گوئی کرنے والے ادارے موڈیز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر ڈیفالٹ کرسکتا ہے، کیوں کہ جون کے بعد مالیاتی مواقع انتہائی غیر یقینی ہیں پاکستان رواں مالی سال اپنی بیرونی ادائیگیوں کو پورا کرے گا، تاہم جون کے بعد پاکستان کے پاس فنانسنگ کے آپشنز انتہائی غیر یقینی ہیں۔ آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر پاکستان اپنے انتہائی کمزور ذخائر کی وجہ سے ڈیفالٹ کر سکتا ہے۔















