کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی ڈیویلپمنٹ آتھارٹی(کے ڈی اے ) کاتجاوزات کے خلاف آپریشن، مخالف سمت سے فائرنگ ،مشین آپریٹر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پیش آیا جہاں کے ڈی اے کے زیرنگرانی تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے ، جس کے دوران فائرنگ سے مشین آپریٹر جاں بحق ہوگیا گولی مشین آپریٹر کو سر میں لگی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ڈی اے نے مزید کہا کہ اچانک گھروں کی چھتوں سے فائرنگ ہوئے جس کی وجہ سے اہلکار قتل ہوا۔ واضح رہے کہ آپریشن سرجانی ٹاؤن سیکٹر 8 ایل ایس 64 پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے ،قبضہ مافیا کی طرف سے فائرنگ ہوئی جس کی وجہ سے مشین آپریٹر ہلاک ہوا ، واقعہ کی وجہ سے آپریشن روک دیا گیا ،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع واردات پر پہنچ گئی ۔
