اہم خبریں

سینیٹر رضا ربانی کا سپریم کورٹ ججز کے اثاثوں کی تحقیقاتی کمیٹی کے اختیارات پر اعتراض اٹھا دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق چیئرمین سینیٹ و رہنما پیپلزپارٹی میاں رضا ربانی نے سپریم کورٹ ججز کی دولت کی تحقیقات کیلئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اگر پی اے سی سپریم کورٹ جج کی دولت کی انکوائری کمیٹی کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ پارلیمنٹ کو وہ کام نہیں کرنا چاہیے جو قانون یا آئین 1973 اسے کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ اسے اس بات کی سختی سے حفاظت کرنی چاہیے کہ اسے آئین، 1973 کے تحت کام کرنیوالے اداروں پر فوقیت حاصل ہے، اور یہ قانون ساز ی کیلئے پورا حق حاصل ہے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اس بات پر زور دیا کہ پارلیمنٹ کو اپنے تحفظ ، دفاع اور اپنے آئینی حقوق کی حفاظت کیلئے کھڑا ہونا چاہیے ، آئین کے تحت کام کرنے والے تمام اداروں کو طاقت کے ٹرائیکوٹومی کے تصور پر عمل کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں