اہم خبریں

قوم سب جانتی ہے ،گرفتاری کیلئے ذہنی طور پر تیار ہوں، عمران خان

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور سے اسلام آباد روانگی سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ویڈیو بیان جاری کرتےہوئے کہا کہ قوم اپنے حقوق کیلئے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔ مجھ پر کوئی کیس نہیں پھر بھی جیل جانے کیلئے ذہنی طور پر تیار ہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد روانگی سے قبل اپنے ویڈیو بیان میں کہاکہ قوم پچاس سال سے مجھے جانتی ہے ، قومی پارٹی کا سربراہ ہوں، وزیرآباد پر مجھ پر حملہ کیا گیا ، جے آئی ٹی کو سبوتاژ کیا گیا، عزت صرف ایک ادارے کی ہی نہیں بلکہ ریاست کے ہر شہری کی عزت کی جانی چاہیے ۔ ایک شخص نے دور مرتبہ مجھے قتل کرنے کی کوشش کی میری حکومت کے ہوتے ہوئے مجھ پر حملے کی ایف آئی آر بھی درج نہ ہوسکی۔ سوشل میڈیاکے دور میں حقائق کو چھپایا نہیں جاسکتا، جب بھی انوسٹی گیشن ہوگی ثابت کرونگا کہ وہ کون ہے جس نے مجھے قتل کرنے کی سازش تیار کی ۔ سچ اور جھوٹ کا تب پتہ چلتا جب شفاف انویسٹی گیشن ہوتی۔

متعلقہ خبریں