واشنگٹن(نیوز ڈیسک) خواب میں دیکھے ہندسوں نے مالا مال کردیا خاتون نے لاکھوں ڈالر کی لاٹری جیت لی۔تفصیلات کے مطابق خاتون نے جو ہندسے خواب میں دیکھے اُن کو جوڑ کر آسٹریلوی خاتون نے 6 لاکھ 70ہزار ڈالر جو کہ 19 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے ۔ لاٹر ی جیتنے والی خوش نصیب خاتون نے کہا کہ 12 اپریل کو اپنا ٹکٹ لاٹری کی ویب سائٹ سے خریدا تھا ،تاہم انعام جیتنے کا خاتون کو اس وقت پتہ چلا جب اس نے کئی دن بعد اپنے اکاؤنٹ کا بیلنس چیک کیا خاتون کا کہنا تھا کہ خواب میں دیکھے نمبر ز میرے لیے جیک پاٹ ثابت ہوئے جس پر مجھے یقین نہیں آرہا۔
